Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں آر ایس ایس کی پانچ ہزار شاکھائیں

کیرالا میں آر ایس ایس کی پانچ ہزار شاکھائیں

نئی دہلی 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو کے اقتدار والی ریاست کیرالا میں آر ایس ایس کی سب سے زیادہ شاکھائیںموجود ہیں۔ یومیہ 5,000 شاکھائیں اس کے تمام علاقوں میں کام کرتی ہیں اور اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ سنگھ کے ایک عہدیدار نے یہ ادعا کیا ۔ کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی ریاست گجرات میں بھی آر ایس ایس کی صرف ایک ہزار شاکھائیں روز صبح کام کرتی ہیں جہاں اس کے ارکان جمع ہوتے ہیں۔ اکھل بھارتیہ ساہا پراچار پرامکھ نند کمار نے بتایا کہ کیرالا میں بائیں بازو کی جماعتوں کا اثر کم ہوتا جا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ آر ایس ایس میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں ریاست میں تنظیم کی شاکھاوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے ارکان کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کیرالا میں سب سے زیادہ شاکھائیں ہیں۔ یہاں پانچ ہزار شاکھائیں کام کر رہی ہیں انہوں نے ادعا کیا کہ کیرالا میں 2010 – 11 میں شاکھاوں کے آغاز کے بعد سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم کے منصوبوں کا حصہ ہے تاکہ تنظیم کو وسعت دی جاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT