Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں بی جے پی تیسری طاقت لارڈشیوا کی تیسری آنکھ: مودی

کیرالا میں بی جے پی تیسری طاقت لارڈشیوا کی تیسری آنکھ: مودی

تھریسور۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی نے کیرالا کا پہلی مرتبہ دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے حکمراں کانگریس زیرقیادت یو ڈی ایف اور سی پی آئی ایم پر شدید تنقید کی ۔ انھوں نے کہاکہ دونوں ایک کے بعددیگرے اقتدار پر رہتے ہوئے ریاست کو لوٹ رہے ہیں اور اپنے گناہوں کی پردہ پوشی کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے گزشتہ ماہ مجالس مقامی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا حوالہ دیا اور کہاکہ یہ کیرالا میں تیسری طاقت بن کر اُبھری ہے اور آئندہ سال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دونوں محاذوں کا متبادل ہوگی ۔انھوں نے اس تیسری طاقت کا لارڈ شیوا کی تیسری آنکھ سے تقابل کیا جو دونوں محاذوں کے گناہوں کو ختم کرے گی۔ اس دو قطبی سیاست نے کئی دہوں سے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا ہے ۔ عوام کو اب فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ تیسری طاقت کا جنم ہوچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT