Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں جیل حکام کو القاعدہ کا دھمکی آمیز مکتوب

کیرالا میں جیل حکام کو القاعدہ کا دھمکی آمیز مکتوب

کوئمبتور ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل جیل حکام کو آج القاعدہ سے مبینہ طور پر ایک دھمکی آمیز مکتوب وصول ہوا ہے ۔ اس میں تنظیم نے خود کو ’’اساسی  تحریک‘‘ قرار دیا ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مسلسل مظالم اور قیدیوں کی ابتر صورتحال پر حکومت آنکھیں بند کئے ہوئے ہے ۔ انصاف کا گلا گھونٹا جارہا ہے اور عدالتیں انصاف نہیں کررہی ہیں ۔ ٹاملناڈو اب ہمارا نشانہ رہے گا اور ہمارا مشن شروع ہوچکا ہے ۔ آپ الٹی گنتی شروع کردیں ۔ اس مکتوب میں ہندوستانی نقشہ بھی موجود ہے جس میں جموں و کشمیر کے ماسواء دیگر تمام ریاستوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نیچے اسامہ بن لادن کی تصویر موجود ہے ۔ اور عربی و انگریزی میں القاعدہ تحریر کیا گیا ہے ۔ مکتوب کے اوپر تنظیم کا نام ’’اساسی تحریک‘‘ درج ہے۔ یہ مکتوب شہر میں اوکڈم کے مقام سے چند دن قبل پوسٹ کیا گیا اور لفافہ پر فرضی پتہ درج ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردیں کیونکہ اساسی تحریک کے بارے میں پولیس کو اب تک کوئی علم نہیں ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ کوئی نئی تنظیم ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT