Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں سی پی ایم اور بی جے پی کے 2 کارکنوں کا قتل

کیرالا میں سی پی ایم اور بی جے پی کے 2 کارکنوں کا قتل

کنور ( کیرالا ) ۔ 12 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع کنور میں سی پی ایم اور بی جے پی کے 2 کارکنوں کو مار پیٹ کر کے ہلاک کردیا گیا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی مخاصمت کا نتیجہ ہے ۔ پہلے واقعہ میں سی پی ایم ورکر سی وی دھنراج ( 38 سال ) کو نامعلوم حملہ آواروں نے زدو کوب کیا جو کہ کل شب 10-30 بجے جیپ گاڑی اور موٹر سیکلوں پر آئے تھے اور اس وقت دھنراج اپنے مکان واقع پیانور میں داخل ہورہے تھے ۔ تاہم انہوں نے ہاسپٹل منتقلی کے دوران راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔ اس واقعہ کے ردعمل میں شب 1 بجے سی کے رامچندرن ( 52 سال ) جو کہ بی جے پی کا رکن اور ایک آٹو رکشا ڈرائیور سے موضع ویلور میں واقع مکان میں سی پی ایم کارکنوں نے داخل ہو کر رامچندرن کا قتل کردیا ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سی پی ایم نے آج پیانور میں دھنراج کے ہلاکت کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ۔ جب کہ قتل کی وارداتوں کے بعد ٹاون میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ 16 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست کے بعض مقامات بالخصوص کنور میں سی پی ایم اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT