Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں صحافیوں پر وکلاء کا حملہ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ہائیکورٹ کی مداخلت

کیرالا میں صحافیوں پر وکلاء کا حملہ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ہائیکورٹ کی مداخلت

تھروننتھا پورم۔/22جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) وکلاء اور صحافیوں کے درمیان تعطل پر ایک نمایاں تبدیلی یہ دیکھنے میں آئی کہ کیرالا ہائیکورٹ کے 2ججوں نے دونوں گروپس کے نمائندوں سے بات چیت کی اور یہ فیصلہ کیا کہ تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ایک میڈیا رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج کی زیر قیادت کمیٹی میں جرنلسٹس اور ایڈوکیٹس تنظیموں کے نمائندگان اور وکلاء کے کلرکس شامل رہیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وکلاء کے ایک گروپ نے کل ڈسٹرکٹ کورٹ کامپلکس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے صحافیوں پر پتھروں اور شراب کی خالی بوتلوں سے حملہ کردیا تھا جو کہ عدالت میں ایک کیس کی رپورٹنگ کیلئے پہنچے تھے۔ قبل ازیں کیرالا ہائی کورٹ میں ایک خاتون کے ساتھ گورنمنٹ پلیڈر کی بدتمیزی سے متعلق کیس کی رپورٹنگ کرنے پر وکلاء نے اعتراض کیا جس کے بعد صحافیوں اور وکلاء میں ٹھن گئی تھی اور مذکورہ حملہ بھی اس واقعہ کا تسلسل بتایا جاتا ہے۔ دریں اثناء ایڈوکیٹس کے ایک گروپ نے کوچی میں احتجاجی ریالی نکالتے ہوئے اشتعال انگیز نعرے لگائے اور بعض اخبارات کی کاپیوں کو بھی نذرآتش کیا جبکہ ریاست کے بیشتر مقامات پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT