Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں عربی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

کیرالا میں عربی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

مرکزی وزارت داخلہ نے رپورٹ طلب کی
کوچی ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کیرالا میں مجوزہ انٹرنیشنل عربی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبہ کا پتہ چلائے یہ رپورٹ قومی تشویش کی بات ہے کہ کیرالا میں اس طرح کی تبدیلی آرہی ہے ۔ کیرالا کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے ایم ابراہام اور چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے سرکاری طور پر اعلان کیا کہ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس تجویز سے وزارت داخلہ کو بھی واقف کروائے ۔ کابینہ کے نوٹ کے جواب میں سرکاری عہدیدار سے کہا گیا ہے کہ وہ مجوزہ انٹرنیشنل عربی یونیورسٹی کے لیے ایک خصوصی عہدیدار کا تقرر عمل میں لائے ۔ اس یونیورسٹی کے لیے درکار تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے یونیورسٹی کے لیے بیرون اور مختلف ذرائع سے فنڈس لانے کی بھی تجویز رکھی گئی ہے ۔ ریاستی فینانس ڈپارٹمنٹ نے یونیورسٹی کے لیے فنڈ فراہم کرنے سے معذرت ظاہر کی ہے ۔ اس یونیورسٹی کے لیے 100 کروڑ روپئے کی لاگت کا اندازہ کیا گیا ہے ۔ کیرالا کی اعلیٰ تعلیم کونسل نے عربی یونیورسٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس لانے کی سفارش کی ہے لیکن وزارت فروغ انسانی وسائل اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے اب تک اس یونیورسٹی کے لیے رہنمایانہ خطوط کو منظور نہیں کیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT