Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں مسلم لیگ کارکن کا قتل

کیرالا میں مسلم لیگ کارکن کا قتل

کوزی کوڈ، 13اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیرالہ کے وزیراعلی پنارئی وجین نے آج کہاکہ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کارکن کے افسوسناک قتل کے قصورواروں کو پکڑنے کے لئے پولیس سخت اقدامات کررہی ہے ۔مسٹر وجین ، جن کے پاس ریاست کے وزیر داخلہ کی ذمہ داری بھی ہے ، کہاکہ پولیس کو اس قتل میں ملوث حملہ آوروں کی ابتدائی اطلاعات مل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ قتل کے سبب علاقہ میں پیدا ہوئی کشید ہ ہوئی صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جہے ۔ضلع انتظامیہ نے وٹاکارا تعلقہ کے تحت سات تھانہ علاقوں میں حکم امتناعی نافذ کردے ئے ہیں۔خیال رہے کہ یو ڈی وائی ایف آئی کے رکن شبن بھاسکرن کے قتل معاملے میں حال ہی میں رہا ہوئے آئی یو ایم ایل کے کارکن اسلم (24) پر نامعلوم حملہ آوروں نے گزشتہ رات نداپورم میں حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT