Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں ٹرینوں کو پٹریوں سے اُتاردینے کی ناکام کوشش پولیس کو ایک نیم پاگل الکٹرانک انجینئر پر شبہ

کیرالا میں ٹرینوں کو پٹریوں سے اُتاردینے کی ناکام کوشش پولیس کو ایک نیم پاگل الکٹرانک انجینئر پر شبہ

کوٹائم۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام )  ذہنی طور پر معذور ایک نوجوان نے چنگاونم اور کوٹائم سیکٹرس کے درمیان ایک پٹری کو نقصان پہنچاتے ہوئے ٹرینوں کو گرانے کی ناکام کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ الکٹرانک گریجویٹ یہ نوجوان گزشتہ شب10:30 بجے تا 4:30 بجے تین مرتبہ ٹرینوں کو پٹری سے نیچے اُتار دینے کی کوشش کی تھی جس کے باعث کوٹائم سیکشن پر مختصر وقفہ کیلئے ٹرین سرویس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد پونے تروتھو کا متوطن یہ نوجوان ڈیپو تھنکیسن فرار ہوگیا۔ وزیر داخلہ رمیش چنتلا نے بتایا کہ اس واقعہ پر مقامی پولیس سے رپورٹ طلب کی گئی ہے تاہم دہلی پولیس نے عسکریت پسندوں کی جانب سے سبوتاج کی کوشش کو خارج از امکان قرار دیا۔ پہلی کوشش میں ایک موٹر سیکل کو ریلوے پٹریوں پر دو کلو میٹر تک چلاتے ہوئے مالبارایکسپریس کی آمد سے عین قبل چھوڑ دیا گیا اور یہ ٹرین 800میٹر تک موٹر سیکل کو گھسیٹتے ہوئے لے جانے کے بعد روک دی گئی اور پہیوں میں پھنسی ہوئی گاڑی کو نکالنے کے بعد ٹرین کو روانگی کی اجازت دے دی گئی۔ دوسرے واقعہ میں چناکنڈ کے قریب ریلوے پٹریوں پر آہنی سلاخیں ، پتھر  اور ناکارہ برقی اشیاء ڈالتے ہوئے امرتا اکسپریس کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن ٹرین کو روکا نہیں گیا اور اس واقعہ کی اطلاع ریلوے حکام کو دی گئی ۔ تیرا واقعہ پون تروتھ کے مقام پر پیش آیا جہاں سے ویویک اکسپریس گذررہی تھی کہ ڈرائیور کو پٹریوں پر ایک میل اسٹون ( فاصلے کی تختی ) نظر آئی ، جس نے قریبی ریلوے اسٹیشن کے عہدیداروں کو یہ اطلاع دی ۔ ریلوے پٹریوں کا معائنہ کرنے کے بعد اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت کی اجازت دے دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT