Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / کیرالا میں کانگریس رکن اسمبلی ریپ کے الزام پر گرفتار

کیرالا میں کانگریس رکن اسمبلی ریپ کے الزام پر گرفتار

تھرواننتاپورم ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں آج ایک کانگریس ایم ایل اے کو ایک خاتون کی شکایت کی بنیاد پر درج عصمت ریزی کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا، جو اپوزیشن پارٹی کیلئے الجھن والی تبدیلی ہے۔ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے ایم ونسنٹ جو حلقہ کوالم سے منتخب ہوئے، ان کے خلاف مبینہ ریپ، تانک جھانک اور گھورنا اور قریبی بالارماپورم میں ایک گرہست خاتون کی خودکشی میں معاون بننے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم، ونسنٹ کا ابتداء سے یہی کہنا رہا ہے کہ ان کے خلاف الزام بے بنیاد ہے ۔ 19 جولائی کو 51 سالہ خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اُس کی بیوی نے حد سے زیادہ گولیاں استعمال کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT