Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / کیرالا میں کانگریس کے 83 امیدواروں کی فہرست کی اجرائی

کیرالا میں کانگریس کے 83 امیدواروں کی فہرست کی اجرائی

نئی دہلی 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی ‘ وزیر داخلہ رمیش چینی تھالہ ‘ سابق چیف منسٹر و آنجہانی پارٹی سینئر کے کروناکرن کے فرزند کے مرلیدھرن اور دختر پدمجا وینوگوپال کے بشمول کانگریس نے ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے 83 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ این ایس یو آئی کے صدر آر ایم جان ‘ ان کے پیشرو و سابق این ایس یو آئی صدر ہیبی ایڈن ‘ سابق یوتھ کانگریس صدور ٹی صدیق اور ایم لیجو ‘ سابق پردیش صدر این ایس یو آئی پی سی وشنو ناتھ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں جس کی آج اجرائی عمل میں آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT