Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / کیرالا میں کانگریس ۔ سی پی ایم مفاہمت خارج ازامکان

کیرالا میں کانگریس ۔ سی پی ایم مفاہمت خارج ازامکان

تھرواننتاپورم 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم نے آج یہ وضاحت کی ہے کہ کیرالا میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کیلئے حکمراں کانگریس کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے اتحاد کا ایجنڈہ زیرغور نہیں ہیجبکہ  مغربی بنگال میں دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سینئر پولٹ بیورو رکن اور سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری کے بالا کرشنن نے بتایا کہ کانگریس کے ساتھ انتخابی مفاہمت کیلئے پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس خصوص میں کوئی ایجنڈہ زیرغور ہے اور اس طرح کے اہم موضوع پر صرف پارٹی کی پولٹ بیورو اور سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ بالا کرشنن سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ آیا مغربی بنگال کی طرح کیرالا میں بھی کانگریس کے ساتھ اتحاد کی کوشش کی جائے گی، اُنھوں نے کہاکہ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ ایک اور پولٹ بیورو رکن اور سابق ریاستی سکریٹری پنیاری وجین نے بتایا کہ اس مسئلہ پر پارٹی میں کوئی اُلجھن نہیں ہے اور کانگریس کے خلاف پارٹی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT