Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / کیرالا میں کرپشن کیخلاف عوامی فیصلہ۔ سی پی ایم

کیرالا میں کرپشن کیخلاف عوامی فیصلہ۔ سی پی ایم

کوچی۔/19مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا اسمبلی انتخابات میں ایل ڈی ایف کی شاندار کامیابی پر سی پی ایم کی زیر قیادت اتحادی لیڈروں نے آج کہا کہ عوام نے کانگریس کی بدعنوانیوں اور بی جے پی کی فرقہ پرست سیاست کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ اگرچیکہ کانگریس کی زیر قیادت یو پی ڈی ایف کو زبردست دھکا پہنچا ہے لیکن اس کی حلیف جماعتوں مسلم لیگ اور کیرالا کانگریس کو قابل لحاط کامیابی ملی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے کانگریس کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دیا ہے۔سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری کے بالا کرشنن نے کہا ہے کہ مجوزہ ایل ڈی ایف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT