Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرالا میں کرکٹ اسٹیڈیم تنڈولکر کے نام سے موسوم

کیرالا میں کرکٹ اسٹیڈیم تنڈولکر کے نام سے موسوم

کوچی ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کرکٹ اسوسی ایشن (کے سی اے) نے اپنے ایک اسٹیڈیم کو سچن تنڈولکر کے نام موسوم کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ کے سی اے پریسیڈنٹ ٹی سی میتھیو نے آج کہا کہ یوں تو کوچی میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک پویلین تنڈولکر کے نام موسوم ہے، لیکن کے سی اے ایک اسٹیڈیم کو اُن کے نام سے موسوم کرنے والی ہے۔ میتھیو نے نیوز ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کو بتایا: ’’ہم نے فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کس اسٹیڈیم کو موسوم کیا جائے کیونکہ ہمارے پاس وایاناڈ میں حال میں شروع کردہ کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور ہمارے پاس دیگر اسٹیڈیمس بھی ہیں جو تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ فیصلہ عنقریب کیا جائے گا۔ اُن (سچن) سے مشورہ بھی کیا جائے گا۔‘‘ تنڈولکر کیرالا میں 2015ء نیشنل گیمز کے خیرسگالی سفیر رہے اور نیشنل گیمز کی تشہیر والے ایونٹ ’رن کیرالا رن‘ کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT