Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں یرغمال ہندوستانی انجینئر محفوظ

کیرالا میں یرغمال ہندوستانی انجینئر محفوظ

تھرواننتاپورم6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ایک 43 سالہ سافٹ ویر پروفیشنل کو لیبیا میں دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ محروس رکھا گیا ہے۔ ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ انھیں ملنے والی اطلاع کے مطابق کسی طرح کی کوئی گزند نہیں پہنچائی گئی۔ ریجی جوزف بحیثیت آئی ٹی انجینئر طرابلس میں واقع الدیوان سافٹ ویر کمپنی سے وابستہ ہے، اُس کا دیگر تین لیبیا کے شہریوں کے ساتھ 31 مارچ کو اغواء کیا گیا۔ کمپنی کے مالک خالد نے آج ریجی کی اہلیہ شینجو تھنکچن کو جو لیبیا کے ایک ہاسپٹل میں نرس کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی ہے، مطلع کیاکہ اُس کے شوہر اور دیگر کو جسمانی اذیت نہیں پہنچائی گئی ہے۔ اس جوڑے کو تین لڑکیاں ہیں۔ اس خاندان نے آج وزارت اُمور خارجہ سے ربط قائم کرتے ہوئے مدد کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT