Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / کیرالا کا مشتبہ دولت اسلامیہ رکن دہلی میں گرفتار

کیرالا کا مشتبہ دولت اسلامیہ رکن دہلی میں گرفتار

نئی دہلی۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شہری جس پر دولت اسلامیہ کا کارکنا ہونے کا شبہ ہے اور جسے ترکی سے دو بار خارج کیا گیا تھا، حال ہی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچا۔ پولیس کے بموجب 32 سالہ شاہ جہاں ویلوا متوطن کنور (کیرالا) کو دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ میں اس کی آمد پر گرفتار کرلیا۔ اس سے تفتیش جاری ہے۔ ویلوا کو قبل ازیں فبروری میں ترکی سے خارج کیا گیا تھا جس کی وجہ اس کی دہشت گرد سرگرمیاں تھیں۔ وہ ایک جعلی پاسپورٹ پر دوسری شناخت کے ساتھ ترکی پہنچا تھا۔ وہ دوبارہ ترکی میں داخل ہوا اور ترکی پولیس نے اسے ہندوستان کے حوالے کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT