Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / کیرالا کی سیاح کے ساتھ مخرب اخلاق حرکت، کیاب ڈرائیور گرفتار

کیرالا کی سیاح کے ساتھ مخرب اخلاق حرکت، کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے ایک کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر کیرالا سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح کے ساتھ مخرب اخلاق حرکت کی تھی ۔ تفصیلات کے بموجب خاتون سیاح اپنے والدین کے ہمراہ شہر حیدرآباد کو تین دن کی تفریح کیلئے آئی ہوئی تھی اور شہر کے مختلف مقامات بشمول شاپنگ وغیرہ کیلئے ایک ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی تھی ۔ سیاح تفریح کے اختتام کے دن خاتون ریلوے اسٹیشن کیلئے روانہ ہوئی تھی اور ڈرائیور کی بازو کی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جبکہ اس کے والدین پیچھے کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ ٹیکسی جب رامنتاپور پہونچی تو ڈرائیور 40 سالہ محمد سلیم ساکن پہاڑی شریف نے اپنا عضو باہر نکال دیا جس پر خاتون پریشان ہوکر چیخ پڑی اور ڈرائیور نے فوری کار روک دی اور خاتون کار سے اترکر اپنے والدین کو ڈرائیور کی اس حرکت سے واقف کروایا ۔ اسی دوران ڈرائیور نے کار میں بیٹھی ہوئی خاتونکی ماں اور خالہ کو جبراً وہاں سے لے جانے کی کوشش کی ۔ شی ٹیم کو اس سلسلے میں شکایت درج کروائے جانے پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور کیاپ ڈرائیور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT