Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / کیرالا کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی کا مقابلہ

کیرالا کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی کا مقابلہ

کوچی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج کیرالا میں 70 اسمبلی حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک دن قبل چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی ہند کی ریاستوں کا دورہ کرکے ان کی ریاست میں کانگریس ۔ سی پی ایم ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گی۔ امیدواروں کی فہرست کا اجراء کرتے ہوئے ٹی ایم سی کیرالا ریاست کے صدر منوج شنکر نیلور نے کہاکہ ریاست کے تمام 140 اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا اور پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی منظوری کے بعد دوسری فہرست بھی بہت جلد جاری کردی جائے گی اور ماہ اپریل میں ترونتھاپورم ، کوچی اور کوزی کوڈ میں ممتا بنرجی 3 انتخابی ریالیوں کو مخاطب کرے گی۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ کیرالا میں پارٹی کے 2 لاکھ ارکان میں منوج نے کہاکہ ریاست میں قیام پذیر 15 لاکھ بنگالیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT