Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / کیرالا کے بلدی چناؤ : کانگریس کو جھٹکہ، لیفٹ کو سبقت

کیرالا کے بلدی چناؤ : کانگریس کو جھٹکہ، لیفٹ کو سبقت

تھرواننتاپورم ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں برسراقتدار کانگریس زیرقیادت یو ڈی ایف کو آج بلدی انتخابات میں جھٹکہ برداشت کرنا پڑا، جسے آئندہ سال کے اسمبلی چناؤ سے قبل سیمی فائنل قرار دیا گیا تھا۔ سی پی ایم زیر قیادت ایل ڈی ایف نے زیادہ تر مجالس مقامی میں جیت درج کرائی جبکہ بی جے پی نے اپنے مظاہرے کو بہتر بناتے ہوئے پیش قدمی کی ہے، جس کیلئے صدر پارٹی امیت شاہ نے کیرالا کے عوام اور پارٹی ورکرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تین درجہ والے مجالس مقامی کیلئے دو مرحلوں میں 2 اور 5 نومبر کو منعقدہ چناؤ کے نتائج کے مطابق ایل ڈی ایف نے چھ سٹی کارپوریشنس میں سے چار پر کنٹرول حاصل کرلیا، اسے 86 بلدیات کے منجملہ 45 حاصل ہوگئے اور 941 گرام پنچایتوں کے منجملہ 545 کے حصول کے ساتھ اپنے حریفوں سے بہت آگے ہے۔ چونکہ یو ڈی ایف نے صرف دو کارپوریشنس، 40 بلدیات اور 366 گرام پنچایتیں جیتے، اس لئے لیفٹ فرنٹ اور بی جے پی نے فوری مطالبہ کردیا کہ چیف منسٹر اومن چنڈی مستعفی ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT