Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرالا کے شائقین کا جوش و خروش دیکھنے لائق رہا : نیتا امبانی

کیرالا کے شائقین کا جوش و خروش دیکھنے لائق رہا : نیتا امبانی

کوچی ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا بلاسٹرز کے پرجوش شائقین انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) 2016ء کی نمایاں بات ثابت ہوئے ، جیسا کہ اس ٹیم کے تمام ہوم میچز میں پُرہجوم اسٹیڈیم دیکھنے میں آیا۔ لگ بھگ 55,000 کی گنجائش والے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہر اُس میچ کیلئے بھرپور ہجوم دیکھنے میں آیا جو یہاں سچن تنڈولکر کی مشترک ملکیت والے کلب نے کھیلا ۔ بانی اور چیئرپرسن فٹبال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ نیتا امبانی نے جوش و خروش دکھانے والے شائقین کی ستائش کرتے ہوئے کیرالا کے شائقین کو آئی ایس ایل 2016ء سفر کی جھلکی قرار دیا۔ انھوں نے کہا: ’’کیرالا کی بے حد شکرگزار ہوں کہ وہاں سے زبردست شائقین دیکھنے کو ملے۔ آپ کے جوش و خروش کی مثال نہیں اور اس خوبصورت کھیل کیلئے آپ کا جذبہ دیکھنے لائق ہے جس نے آئی ایس ایل 2016ء کو میرے لئے اور ساری فٹبال برادری کیلئے بہت یادگار سیزن بنایا ۔ کیرالا کے شائقین نے جس طرح اپنے ہوم کلب کی تائید و حمایت کی اور دل شکن ناکامی کے باوجود ٹیم کو جوش دلانے میں پیچھے نہ رہے، اس سے کیرالا بلاسٹرز ٹیم کے ساتھ آپ کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہوتی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT