Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کیرالا کے وزیر سعودی عرب روانہ

کیرالا کے وزیر سعودی عرب روانہ

تھرواننتاپورم۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا نے آج کہا کہ ریاستی وزیر برائے حکومت مقامی کے ٹی جلیل سعودی عرب کا دورہ کرکے کیرالا کے متوطن افراد کی حالت سے راست واقفیت حاصل کریں گے جو بیروزگار ہوجانے کے بعد سے سعودی عرب کے مزدور کیمپوں میں مقیم ہیں۔ سعودی عرب کے خصوصی حالات کے پیش نظر ریاستی کابینہ کا آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلیل اور ان کے محکمہ کے اسپیشل سکریٹری وی کے بے بی کو سعودی عرب کے دورہ پر روانہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT