Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کیرالا کے وزیر قلب پر حملہ کے بعد شریک دواخانہ

کیرالا کے وزیر قلب پر حملہ کے بعد شریک دواخانہ

کوزی کوڈ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے وزیر آبکاری و محنت ٹی پی رام کرشنن کو قلب پر حملہ سے دوچار ہونے کے بعد یہاں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ دواخانہ کے ذرائع نے آج کہاکہ 67 سالہ رام کرشنن کو گزشتہ روز کوزی کوڈ میڈیکل کالج ہاسپٹل کی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ اُنھیں سینے میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ دواخانہ لایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دواخانہ کے کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سینئر ڈاکٹر نے کہاکہ وزیر موصوف کی انجیو پلاسٹی کی گئی کیوں کہ اُن کی شریانوں میں دو رکاوٹوں کا پتہ چلا۔ وزیر موصوف اسپتال کے سوپر اسپیشالیٹی بلاک میں زیرنگہداشت ہیں۔ رام کرشنن نے جس وقت سینے میں تکلیف کی شکایت کی تب وہ اِس ضلع میں پیرمبرا میں واقع اپنی قیامگاہ پر تھے۔

TOPPOPULARRECENT