Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / کیرالا کے وزیر کو سعودی عرب روانگی کی ضرورت نہیں

کیرالا کے وزیر کو سعودی عرب روانگی کی ضرورت نہیں

بی جے پی کے ریاستی صدر کے راج شیکھر کا بیان
تروننتھاپورم 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کیرالا کے ایک وزیر کو دورہ سعودی عرب کے لئے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی اجرائی سے انکار میں کوئی سیاست کارفرما نہیں ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نے آج کہا ہے کہ یہ سفارتی معاملہ ہے اور مرکزی وزراء پہلے ہی سے کیرالائی باشندوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں جہاں پر بیروزگار ہندوستانیوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے متبادل انتظامات کی کوشش جاری ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے راج شیکھرن نے کہاکہ یہ کوئی سیاسی کھیل نہیں ہے بلکہ سفارتی معاملہ ہے۔ سعودی عرب میں ہندوستانی ورکرس کے مصائب و آلات کا حل تلاش کرنے کے لئے 2 مرکزی وزراء وی کے سنگھ اور ایم جے اکبر حتی المقدور کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے جب چیف منسٹر پینالائی وجین نے ایک دن قبل ریاستی وزیر لوکل سیلف گورنمنٹ کے ٹی جلیل کو ڈپلومیٹ پاسپورٹ کی اجرائی سے انکار کو بدبختانہ قرار دیا تھا۔ جنھیں حکومت نے سعودی عرب میں کیرالائی باشندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے روانہ کیا جارہا تھا جبکہ یہ ورکرس روزگار سے محروم ہوجانے کے بعد مقامی لیبر کیمپس میں فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاسپورٹ نہ ملنے پر جلیل نے اپنا دورہ سعودی عرب منسوخ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT