Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کیرالا کے چیف کمشنر انکم ٹیکس کیخلاف مجرمانہ سازش کا کیس

کیرالا کے چیف کمشنر انکم ٹیکس کیخلاف مجرمانہ سازش کا کیس

کوچی 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج بتایا ہے کہ ٹیکس میں رعایت کے عوض رشوت لینے کے اسکام میں کیرالا کے چیف کمشنر انکم ٹیکس انیل گوئیل ان کی اہلیہ اور دیگر 3 افراد کے خلاف مجرمانہ سازش کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے بتایا کہ ٹیکس کی ادائیگی میں دھاندلیوں کی اطلاعات پر اینٹی کرپشن برانچ کوچین میں کل گوئیل، اور ان کے ماتحت عہدیدار ایس شرت گوئیل کی اہلیہ جوہی اور چارٹر اکاؤنٹنٹ کے ایل کوشی، منیجنگ ڈائرکٹر رامچندرن ٹکسٹائیلز بالا چندرن کے خلاف مجرمانہ سازش کا کیس درج کیا گیا جن پر الزام ہے کہ سرکاری آفیسر نے ٹیکس چوری کے معاملہ میں کارروائی کی بجائے رشوت حاصل کرلی۔ سی بی آئی نے بتایا کہ کمشنر انکم ٹیکس نے رامچندرن ٹکسٹائلز سے جاریہ سال 17 نومبر کو اپنی اہلیہ جوہی کے ذریعہ 10 لاکھ روپئے رشوت حاصل کی تھی۔  تحقیقات پر پتہ چلا ہے کہ گوئل اور ان کی اہلیہ گزشتہ ماہ سپٹمبر اور اکٹوبر میں 29 لاکھ روپئے غیر قانونی طریقہ سے ممبئی منتقل کئے تھے جوکہ انکم ٹیکس کی چوری میں ملوث افراد سے وصول کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT