Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کیرالہ میں سی پی ایم کے دفتر پر بم دھماکہ، ایک زخمی

کیرالہ میں سی پی ایم کے دفتر پر بم دھماکہ، ایک زخمی

کوزی کوڈ ، 9 جون (یو این آئی) کیرالہ کے ضلع کوزی کوڈ کے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سکریٹری پی موہن کے دفتر پر نامعلوم افراد نے آج بم سے حملہ کیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پارٹی نے اس واقعہ کے خلاف شہر میں ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔سی پی ایم کے ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مسٹر موہن ایک دورے سے لوٹنے کے بعد دس بجے آفس پہنچے تھے ۔ اس حملے میں وہ محفوظ ہیں لیکن ایک کارکن زخمی ہو گیا ہے ۔ سی پی ایم نے اس واقعہ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔اس دوران بی جے پی نے اس ضلع کے واٹکارا میں پارٹی کے دفاتر پر سی پی ایم کے مبینہ حملوں کو لے کر بند کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT