Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / کیرالہ میں مجسٹریٹ کی خودکشی

کیرالہ میں مجسٹریٹ کی خودکشی

کاسر گوڑ، 9 نومبر (یو این آئی)کیرالہ کے شمالی ضلع کاسرگوڑ میں کورٹ کے احاطے کے نزدیک اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹر کو مردہ پایا گیا ہے ، جو کل سے ایک انکوائری کے سبب معطل تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کاسرگوڑ کے فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ وی کے اونیکرشنن کو اپنی رہائش پر پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا ہے ۔  اونی کرشنن کو کیرالہ ہائی کورٹ کی انکوائری کے سبب گزشتہ روز معطل کردیا گیا تھا، جن پر ایک فوجداری معاملے میں ضمانت کے بعد بغیر اجازت کے ہی ریاست سے باہر چلے جانے کا الزام ہے ۔وہ تین روز قبل ہی پڑوسی ریاست کرناٹک گئے تھے۔ انہیں پولیس نے کرناٹک میں مبینہ طورپر ایک آٹو رکشا ڈرائیور اور پولس اہلکاروں سے جھگڑنے کے الزام میں 6 نومبر کوگرفتار کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT