Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کیرامیری میں ترکاری کی کاشت تباہ

کیرامیری میں ترکاری کی کاشت تباہ

کیرا میری۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کیرا میری میں حال ہی میں ہوئی بارش کی وجہ سے مستقر کے ترکاریوں کی کاشت مکمل تباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب اتوار کی شام کیرا میری میں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کی وجہ سے مستقر کے کھیتوں میں موجود ترکاریوں کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ موسم گرما ہونے کی وجہ سے فصل اُگانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے اور موسم گرما میں کاشتکاروں کو خرچ بھی بہت ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت کم کاشتکار ہی اس موسم میں کسی قسم کی کاشت اُگاتے ہیں۔ لیکن اتوار کی شام تیز طوفانی بارش کے سبب کھیتوں میں موجود ترکاری کی کاشت زمین دوز ہوگئی جس کے باعث مستقر کے کاشتکار حکومت کی جانب سے نقصا ن معاوضہ کی امید لگائے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT