Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / کیرامیری میں لاری اور آٹو میں ٹکر، 6 ہلاک

کیرامیری میں لاری اور آٹو میں ٹکر، 6 ہلاک

کیرامیری۔ /23اگسٹ، ( سیاست نیوز) ضلع عادل آباد کے کیرا میری میں لاری اور آٹو میں بھیانک ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مقام حادثہ پر دلخراش منظر دیکھا گیا جہاں نعشیں سڑک پر پڑی ہوئی تھیں۔ اس حادثہ کے بعد اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی کیونکہ مہلوکین کا تعلق کیرا میری کے مختلف دیہاتو ں سے تھا۔ تفصیلات کے بموجب 22اگسٹ کو وانکڑی منڈل کے موضع سرانڈی میں منعقدہ بھوانی جاترا میں شرکت کیلئے کیرا میری منڈل کے یم گوڑہ سانگوی آکرواڑہ اور جھری کے 11افراد ایک آٹو میں سوار ہوکر گئے تھے اور واپسی کے دوران وانکڑی منڈل کے موضع بھنڈرا کے پاس ان کا آٹو مخالف سمت سے آنے والی ایک نامعلوم لاری سے ٹکرا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT