Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کیرانہ تنازعہ میں میڈیا کے رول کی ستائش

کیرانہ تنازعہ میں میڈیا کے رول کی ستائش

لکھنؤ۔/14جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش میں ضلع شیاملی کے دیہات کیرانہ سے ہندو خاندانوں کے نقل مکان کے فرضی معاملہ پر بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے اسے ریاستی اسمبلی کے لئے ہونے والے آئندہ انتخابات سے قبل کشیدگی پھیلانے کی سازش قرار دیا۔ مایاوتی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست کی حکمراں سماجوادی پارٹی  بی جے پی کے الزامات کا جواب دینے میں ناکام رہی ہے لیکن ان کے فرضی الزامات کی اصلیت بتاکر میڈیا نے اس سازش کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی مہم کے آغاز کی غرض سے بی جے پی نے الہ آباد میں اپنی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی اور اس کا واضح ایجنڈہ ریاست میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا ہے لیکن خوش قسمتی سے میڈیا نے اس کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔

TOPPOPULARRECENT