Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کیرا میری میں بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان

کیرا میری میں بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان

کیرا میری۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل شام کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش ہونے کی وجہ سے کیرا میرا منڈل کے کئی ہزار ایکڑ اراضی میں کھڑی فصلوں کو کافی نقصان ہوا۔ تفصیلات کے بموجب کل 12ستمبر کی شام مستقر کیرا میری اور اسی منڈل کے کئی مواضعات کیسلا گوڑہ، سلطان گوڑہ، ساکڑا، سانگوی، جھری، سرواپور ، بزرگ کیری کے علاوہ منڈل کے کئی مواضعات میں تقریباً دو گھنٹوں تک تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش ہوئی اور سلطان گوڑہ ، کیسلا گوڑہ اور سانگوی میں اولے بھی گرنے اور تیز ہواؤں سے تمام کھڑی فصلیں زمین پر گرگئی ہیں جس سے یہاں کے کاشتکار کافی مایوس ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT