Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کیرا میری میں سردی کی شدید لہر

کیرا میری میں سردی کی شدید لہر

کیرا میری۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درجہ حرارت میں کمی اور فضاء میں نمی کی وجہ سے گزشتہ کچھ ایام سے مستقر کیرا میری اور اسی منڈل کے تمام مواضعات میں سردی میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے کیرا میری منڈل میں سردی اپنا قہر برسارہی ہے جس کی وجہ سے عوام صبح دیر گئے تک بھی بازار کو نہیں آرہے ہیں اور شام کے اوقات میں بھی سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے لوگ شام کا وقت قریب آتے ہی اپنے گھروں یا گرم علاقوں کو چلے جارہے ہیں جس سے بازار بھی صبح دیر سے کھل کر شام جلد بند ہوجارہے ہیں اور یہاں کا اقل ترین درجہ حرارت 8سیلسیس ڈگری سے بھی کم درج کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT