Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کیرا میری میں پرجا ویدیکا پروگرام ملتوی

کیرا میری میں پرجا ویدیکا پروگرام ملتوی

کیرا میری ۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کیرا میری میں منعقدہ پرجا ویدیکا پروگرام ملتوی ہونے پر مقامی زیڈ پی ٹی سی سید عبدالکلام نے برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے بموجب یکم جنوری 2015 سے 31ڈسمبر 2016 تک کیرا میری منڈل کے 12 گرام پنچایتوں میں 5کروڑ 35لاکھ روپیوں سے کئے گئے ضامن روزگار اسکیم کے کاموںسے متعلق عوام کو واقف کروانے کیلئے پرجا ویدیکا پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں کیرا میری منڈل کے تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستہ سیاسی قائدین اور تمام گرام پنچایتوں کے سرپنچ ، قائدین اور سینکڑوں عوام بھی شریک تھے اور تقریباً آدھا دن گزر جانے کے بوجود ضامن روزگار اسکیم سے وابستہ کوئی بھی اعلیٰ عہدیدار اس پروگرام میں شریک نہیں ہوا۔ کافی وقت گزرجانے کے بعد مقامی اے اپی او ناگیش کی جانب سے ضامن روزگار اسکیم کے پراجکٹ ڈائرکٹر کی طبیعت کی ناسازی کی بناء عدم شرکت کی وجہ سے اس پروگرام کوملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی ایم پی پی گنیش، اے پی او ناگیش، ایم پی ٹی افتخار احمد دیشمکھ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT