Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیربر اور راڈوانسکا باہر

کیربر اور راڈوانسکا باہر

ومبلڈن۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن کے چوتھے رائونڈ میں حیران کن نتائج نکلے ہیں جیسا کہ عالمی نمبرا یک خاتون کھلاڑی انجلیک کربر، اگنس راڈوانسکا اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی کو شکست برداشت کرنی پڑی۔ فرنچ اوپن کے پہلے ہی رائونڈ میں بحیثیت نمبر ایک کھلاڑی شکست برداشت کرنے والی کیربر کو ومبلڈن کے چوتھے رائونڈ میں موگوروزا کے خلاف 6-4, 4-6, 4-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ اوزنیاکی کو وینڈ ویگھے نے 7-6(4), 6-4 سے شکست دی جبکہ راڈوانسکا کو کوزنٹسوا کے خلاف 2-6, 4-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ فرنچ اوپن چیمپئن اوٹاپنکو کی پیشقدمی جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT