Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرولینا ٹنیس کی نئی نمبرایک کھلاڑی

کیرولینا ٹنیس کی نئی نمبرایک کھلاڑی

لندن ۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر کی ناکامی چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کیلئے کارگر ثابت ہوئی جن کا پیر کو جاری ہونے والی نئی عالمی ٹینس درجہ بندی میں پہلے مقام پر قبضہ یقینی ہے۔ مونٹی کارلو کی رہائشی 25 سالہ کیرولینا نے اینجلیک کیربر کی 34 ہفتے تک قائم رہنے والی حکمرانی ختم کرتے ہوئے اس اعزاز کی مالک 23 ویں عالمی کھلاڑی بننے کی راہ بھی ہموار کرلی۔ رواں سال تین ایونٹس جیت کر وہ 1975ء میں نئے درجہ بندی نظام کے نفاذ کے بعد سرفہرست مقام پر قابض اپنے ملک کی اولین کھلاڑی بھی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT