Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرولین نے سنسناٹی ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا

کیرولین نے سنسناٹی ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا

سنسناٹی ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سنسناٹی ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار کیرولین نے جرمنی کی انجلیک کرِبر کو ہرا کر ٹورنمنٹ کی ٹرافی جیت لی ہے۔ سنسناٹی ٹینس ایونٹ کے بڑے فائنل میں کیرولین اور جرمن حریف کا پہلے سٹ میں اچھا مقابلہ ہوا۔ بعد میں معاملہ یکطرفہ ہوگیا۔ چیک ریپبلک کی کھلاڑی نے حریف کے خلاف شاندار پرفارمنس پیش کی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی کو سیدھے سٹوں میں 6-3 اور 6-1 سے ہرایا۔ یہ کیرولین کے کریئر کا چھٹا بڑا ٹائٹل ہے۔

TOPPOPULARRECENT