Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرولین وزنیاکی فرنچ اوپن سے دستبردار

کیرولین وزنیاکی فرنچ اوپن سے دستبردار

کوپن ہیگن ۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام)ڈنمارک کی اسٹار  اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے سال کے دوسرے گرانڈسلام فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئیں۔ 25 سالہ وزنیاکی کافی عرصے سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ میڈرڈ اور روم اوپن ٹینس ٹورنمنٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ سابق عالمی نمبر ایک کیرولین عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہو کر 34 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT