Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرولین کی اولمپک میں شرکت پر سوالیہ نشان

کیرولین کی اولمپک میں شرکت پر سوالیہ نشان

اسٹاک ہوم۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کیرولین وونیاکی کے رواں سال اولمپک گیمز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ وہ زخموں کے مسائل کے باعث فیڈ کپ اور استنبول کپ سے دستبرداری کااعلان کرچکی ہیں۔ فیڈ کپ میں عدم شرکت سے ان کی اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کیلئے مطلوبہ اہلیت میں مسائل آسکتے ہیں۔ڈبلیو ٹی اے کے مطابق میگا ایونٹ کیلئے کھلاڑی کی ڈرا کے وقت حتمی فیڈکپ ٹیم میں شمولیت اور چارسالہ اولمپک سائیکل کے دوران تقریباً تین مرتبہ مقابلوں میں حصہ لینا ضروری ہے لہٰذا کیرولین وونیاکی کو مصر کیخلاف مقابلوں میں حصہ لے کر مطلوبہ اہلیت حاصل کرنی ہوگیأ

TOPPOPULARRECENT