Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرولین کی نے دوسری مرتبہ ڈائمنڈ ایسز ایوارڈ جیت لیا

کیرولین کی نے دوسری مرتبہ ڈائمنڈ ایسز ایوارڈ جیت لیا

ژوہائی ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )  ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کیرولین وزنیاکی ان دنوں کھیل سے بھی لطف اندوز ہورہی ہیں اور ٹینس کو مقبول بنانے کیلئے ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی خوشی بھی منارہی ہیں۔ ان کی میدان  سے باہر فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کے اعتراف میں انہیں ڈائمنڈ ایسز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل 2011 میں بھی یہ اعزاز جیت چکی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے نے کہا ہے کہ کیرولین ٹینس کی بہترین سفیر ہیں اور ان کیمیدان سے باہر مثبت سرگرمیاں کھیل کے فروغ میں معاون ثابت ہورہی ہیں۔ کیرولین نے ایوارڈ پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ میرے لئے بہت بڑی عزت کی بات ہے۔ عالمی نمبر پانچ کیرولین ان دنوں ژوہائی چیمپئن شپ کیلئے چین میں موجود ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT