Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / کیریبین و لاطینی امریکی ممالک سے مستحکم تعلقات ضروری:سشما

کیریبین و لاطینی امریکی ممالک سے مستحکم تعلقات ضروری:سشما

اقوام متحدہ ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے کیریبین اور لاطینی امریکی قائدین کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اور عالمی سطح پر اہم سمجھے جانے والے مسائل جیسے عالمی دہشت گردوں اور موسمی تغیر پر تبادلہ خیال کیا۔ سشما سوراج نے انڈیا ۔ کیری کام (دی کیریبین کمیونٹی) کے وزرائے ْارجہ کے ایک اجلاس کی میزبانی کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے کیریبین خطہ کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات رہے ہیں اور معاشی فروغ اور غربت کے خاتمہ کے لئے دونوں ممالک کا مقصد مشترک ہے۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے یہ بات کہی۔ سشما سوراج نے کیریبین ممالک کے لئے گنجائش سازی، آئی ٹی، زراعت، فارما، ایس ایم ایس اور مختلف دیگر شعبوں میں ہندوستان کے تعاون کی پیشکش کی۔ دوسری طرف کیری کام نے ہندوستان کی اُس پیشکش کا خیرمقدم کیا جہاں اندرون خطہ آئندہ سال کے اوائل میں ٹریڈ پرموشن ایونٹ منعقد کرنے کا ہندوستان نے وعدہ کیا ہے۔ اس موقع پر سشما سوراج نے انڈیا ۔ سیلاک (کمیونٹی آف لاٹن امریکن اینڈ کیریبین اسٹیٹس) CELAC وزارتی اجلاس میں بھی اپنے ایکویڈر، کوسٹاریکا، ڈومنیکن، ری پبلک اور بارباڈوس کے ہم منصبوں کے ساتھ شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT