Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / کیری علاقائی مسائل پر مذاکرات کیلئے تین ممالک کا دورہ

کیری علاقائی مسائل پر مذاکرات کیلئے تین ممالک کا دورہ

واشنگٹن 19 اگست (رائٹر) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے اگلے ہفتے کینیا، نائیجیریا اور سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے آج بتایا کہ مسٹر کیری علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کے لیے اگلے ہفتے ان تین ممالک کا سفر کریں گے ۔جان کربی نے بتایا کہ مسٹر کیری سب سے پہلے کینیا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صومالیہ کے سیاسی عدم استحکام اور سوڈان کے امن عمل پر مختلف نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ اس کے بعد وہ نائیجیریا کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ نائجریائی صدر محمد بوھاری سے ملاقات کے دوران بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر کیری اپنے سفر کے آخری مرحلے میں سعودی عرب جائیں گے ۔یمن میں جاری جدوجہد پر وہ خلیج کے مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT