Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / کیری نے یروشلم دھماکے کی مذمت کی

کیری نے یروشلم دھماکے کی مذمت کی

واشنگٹن ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے یروشلم میں آج ایک بس میں ہوئے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 21 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی ایڈوکیسی گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں ان 21 زخمیوں کے خاندانوں کیساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو تڑپتے دیکھا۔ یہ واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے جسکی بہت ہی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔ یہ حملے دراصل خوفزدہ کرنے کیلئے کئے جارہے ہیں۔ تاہم دہشت گرد یہ نہیں جانتے کہ وہ اسرائیلی عوام کو کبھی بھی خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے خصوصی طور پر ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ سے ایک بات اور ثابت ہوگئی کہ اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کا خاتمہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ سمجھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT