Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / کیری کی سعودی کو تائید ، ایران سے سفارتکاری کا مشورہ

کیری کی سعودی کو تائید ، ایران سے سفارتکاری کا مشورہ

لندن ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے کہا کہ ان کا ملک اپنے حلیف سعودی عرب کا ایران کے ساتھ تنازعہ میں ساتھ دے گا حالانکہ امریکہ کی خواہش ہیکہ دونوں علاقائی حریف ممالک اپنے تنازعہ کی سفارتکاری کے ذریعہ یکسوئی کرلیں۔ جان کیری نے وزیرخارجہ سعودی عرب عادل الجبیر سے ملاقات کی جبکہ امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ نیوکلیئر معاہدہ کے بعد امریکہ نے ایران پر تحدیدات برخاست کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ جان کیری برطانیہ کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ ۔ سعودی تعلقات مستحکم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT