Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کیر آوٹ پیشنٹ میں ول ویمنس کلینک کا قیام

کیر آوٹ پیشنٹ میں ول ویمنس کلینک کا قیام

خواتین کیلئے مختلف رعایتی پیاکجس کا اعلان ، سومیا مشرا کی شرکت
حیدرآباد /8 مارچ ( پریس نوٹ ) عالمی یوم خواتین کے موقع پر کیر گروپ آف ہاسپٹلس نے 8 مارچ کو کیر آوٹ پیشنٹ سنٹر میں ’’ ول ویمنس کلینک ‘‘ کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ جس کی افتتاحی تقریب میں شریمتی سومیا شرما انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی و ایچ ایف اے سی ویلفیر تلنگانہ اسٹیٹ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انتظامیہ نے خواتین کیلئے ویمن ہیلتھ چک پر پچاس فیصد رعایت کے علاوہ مفت گیناکولوجی کنسلٹیشن اور دیگر تمام تشخیص پر 25 فیصد رعایت بھی رہے گی ۔ ڈاکٹر اوشا سریش کنسلٹنٹ گیناکولوجسٹ کے ہراگوپال فیسلٹی چیف آپریٹنگ آفیسر ، ڈاکٹر گوپی کرشنا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بھٹا سبرامنیم امیت کپور جنرل منیجر اور دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT