Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کیسرا کے سرکاری گیسٹ ہاؤز میں فرضی جوڑوں کی موج مستی بے نقاب

کیسرا کے سرکاری گیسٹ ہاؤز میں فرضی جوڑوں کی موج مستی بے نقاب

سائبرآباد پولیس کی اچانک کارروائی ‘بہنوائی اور نسبتی ہمشیرہ کے علاوہ پانچ فرضی میاں بیوی گرفتار
حیدرآباد۔26اکٹوبر ( سیاست نیوز) خود کو میاں بیوی ظاہر کرتے ہوئے سرکاری گیسٹ ہاؤز میں موج مستی کرنے والے 5جوڑوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران ان جوڑوں کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے انہیں کیسرا پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ان پانچ جوڑوں میں کوئی پیشہ ور یا پھر ناواقفنہیں تھے بلکہ آپس میں جان پہچان والے پائے جاتے ہیں ۔ ایس او ٹی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ان میں کوئی سابق معشوقہ ہے ‘ کوئی  پڑوسن ہے یا ملازمہ اور تو کوئی اپنی سالی کے ساتھ رنگ رلیاں منارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے ستیش راؤ جو اپل کا ساکن ہے پیشہ سے گارڈن کا کنٹراکٹر بتایا گیا ہے یہ شخص اپنی سابق ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا ۔ وینکٹیش ساکن ملکاجگری جو الکٹریشن ہے پولیس نے پڑوسن کے ساتھ اسے گرفتار کرلیا ۔ اشوک جو بیگم پیٹ کا ساکن ہے پیشہ سے تاجر بتایا گیا ‘ پولیس نے اس شخص کو اس کی ملازمہ کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گنیش نامی شخص جو آر ایم پی ڈاکٹر بتایا گیا ہے ایس او ٹی نے اس شخص کو سالی کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گوپی نامی ڈرائیور جو بوئن پلی کا ساکن ہے اپنی سابق معشوقہ کا ساتھ گرفتار ہوا ۔ سرکاری گیسٹ ہاؤز جو ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا اس گیسٹ ہاؤز میں انہوں نے خود کو میاں بیوی ظاہر کرتے ہوئے کم سے کم کرایہ پر بک کرواتے تھے ۔ اس طرح کی حرکتیں کافی دنوں سے جاری تھی ایس او ٹی نے یہ بات بتائی ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد اسپیشل آپریشن ٹیم نے انہیں مزید کارروائی کیلئے کیسرا پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT