Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / کیشو بھائی پٹیل ۔ہردیک ملاقات

کیشو بھائی پٹیل ۔ہردیک ملاقات

احمد آباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہردیک پٹیل نے کیشو بھائی پٹیل سے ملاقات کی تاکہ ان کا آشیرواد حاصل کیا جاسکے ۔ ہردیک اور دیگر ارکان نے سابق بی جے پی چیف منسٹر سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہردیک نے بتایا کہ ہماری جاریہ تحریک برائے تحفظات کے لیے کیشو بھائی پٹیل سے آشیرواد حاصل کیا گیا ۔ جس پر بی جے پی قائد نے کہا کہ وہ تحریک کی حمایت کریں گے ۔ بشرطیکہ یہ پرامن اور عدم تشدد کے طریقہ پر چلائی جائے ۔ ہم نے بھی تیقن دیا کہ یہ تحریک پرامن رہے گی ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کا مقصد 25 اگست کی میگا ریالی کے بعد پولیس کے بہیمانہ سلوک سے واقف کروانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT