Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیشپ سیمی فائنلز میں ناکام

کیشپ سیمی فائنلز میں ناکام

شیجو (کوریا) ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین شٹلر پی کیشپ کی کوریا اوپن میں پیش رفت کا سلسلہ تھم گیا جب انھیں اس گرانڈ پری گولڈ ٹورنمنٹ کے آج یہاں منعقدہ سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ سون وان ہو کے خلاف معمولی فرق سے شکست ہوگئی۔ کیشپ کئی انجریز سے سنبھلنے کے بعد بیڈمنٹن ایکشن میں واپس ہوئے ہیں۔ وہ دو متواتر گیم میں 14-10 اور 12-10 کی برتری گنوا کر مقامی پسندیدہ کھلاڑی کے مقابل 21-23، 16-21 سے ہار گئے۔ مینس سنگلز کا یہ مقابلہ 49 منٹ چلا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے مثبت آغاز کیا اور اوپننگ گیم میں 5-1 کی سبقت تک پہنچ گئے مگر وان کی شاندار واپسی ہوئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT