Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیشپ کی بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں پیشرفت

کیشپ کی بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں پیشرفت

ٹوکیو، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسٹار ہندوستانی شٹلر پی کیشپ سوپر سیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے آج یہاں سکنڈ راؤنڈ میں پہونچ گئے لیکن اجئے جئے رام ، پی وی سندھو اور ویمنس ڈبلز کی جوڑی جوالا گٹہ اور اشونی پنپا ابتدائی مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام ہوگئے ۔ کامن ویلتھ گیمس چمپئن کیشپ جنھوں نے کل 29 ویں سالگرہ منائی ، انھیں تاکوما یودا کے مقابل کامیابی ملی جبکہ جاپانی شٹلر ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں منعقدہ اوپننگ میچ کے دوران 3-2 کے اسکور پر درمیان سے ہی ریٹائر ہوگئے ۔ دو مرتبہ کی ورلڈ چمپیئن شپ برونز میڈلسٹ سندھو کو جاپانی حریف میناسومیتانی نے تین گیم کے مقابلے میں ہرایا ۔ ڈچ اوپن ونر اجئے بھی فرسٹ راؤنڈ میں شکست کھاگئے ۔ انھیں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن نے 2-0 سے شکست فاش دی ۔
ہندوستانی ریسلرس عالمی مقابلوں میں ناکام
لاس ویگاس، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے گریکو۔ رومن ریسلرس کا جاریہ ورلڈ چمپیئن شپ میں مایوس کن مظاہرہ جاری رہا کیونکہ چار میں سے صرف ایک آج یہاں اپنا مقابلہ جیت کر پیشرفت کرنے میں کامیاب ہوا ۔ 59kg کیٹگری میں مقابلہ کرتے ہوئے رویندر سنگھ آذربائیجان کے روشن بائیراموف کے مقابل 1-9 سے 1/16 کے راؤنڈ میں ہارگئے ۔ لیکن اُن کا حریف فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے سبب ہندوستانی ریسلر کو ریپاشاز راؤنڈ میں مسابقت کا موقع مل گیا ۔ مگر رویندر اس سنہری موقع کا بھی فائدہ نہیں اُٹھاپائے اور شمالی کوریائی حریف یون وون ۔ چول سے 2-6 سے ہارگئے ۔ آج مقابلہ کرنے والے دیگر ہندوستانیوں میں محمد رفیق (71kg) ، ہرپریت سنگھ (80kg) اور نوین (130kg) یہ تمام بھی کوالیفکیشن راؤنڈ ہار گئے۔

TOPPOPULARRECENT