Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیشپ کی جیت ، سائنا و دیگر ہندوستانی ناکام سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ

کیشپ کی جیت ، سائنا و دیگر ہندوستانی ناکام سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ

ٹوکیو ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمز چمپئن پروپلی کیشپ جاپان اوپن میں پیشرفت کرنے والے واحد کھلاڑی بن کر ابھرے ورنہ ہندوستان کیلئے مایوس کن دن ہوا کیونکہ ٹاپ شٹلرز سائنا نہوال اور کدمبی سریکانت نے سوپر سیریز ٹورنمنٹ سے آج یہاں عاجلانہ اخراج لیا۔ اَن سیڈیڈ کیشپ عالمی نمبر 4 سریکانت کے مقابل تمام ہندوستانی مینس سنگلز مقابلے میں جو 45 منٹ چلا، 21-11، 21-19 سے کامیابی پائی اور کل چائنیز تائپی کے چھٹے سیڈ چو ٹیان چن کے ساتھ میچ مقرر کرلیا۔ عالمی نمبر آٹھ کیشپ کا عالمی نمبر 7 کے خلاف 2-1 کا ٹریک ریکارڈ ہے، جنھوں نے انھیں اِس سال آل انگلینڈ چمپئن شپ میں ہرایا تھا۔ یہ عالمی نمبر 1 سائنا اور عالمی نمبر 12 ایچ ایس پرانوئے کیلئے بھی مایوس کن دن ثابت ہوا جیسا کہ وہ سکنڈ راؤنڈ عبور کرنے میں ناکام ہوگئے۔ ورلڈ چمپئن شپ سلور میڈلسٹ سائنا کو مقامی اسٹار شٹلر میناسو میتانی کے مقابل ویمنس سنگلز میں 13-21، 16-21 کی شکست ہوگئی، جبکہ پرانوئے لی ڈانگ کیون کو مات نہیں دے پائے اور کوریائی حریف کے مقابل 9-21، 16-21 سے ہارے۔ سید مودی گرانڈ پری گولڈ فائنل میچ کے اعادے میں کیشپ اور سریکانت نے ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں مقابلہ کیا اور عالمی نمبر 10 نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جیسا کہ انھوں نے کاٹ دار کھیل کے ذریعے اپنے ہم وطن ہندوستانی کو شکست سے دوچار کردیا۔ دونوں ہندوستانیوں کے درمیان ابتدائی چھ پوائنٹس کیلئے سخت مسابقت ہوئی۔ بعد میں سریکانت چھائے رہے لیکن کیشپ نے 15-19 سے پچھڑنے کے بعد لگاتار چھ پوائنٹس جیت کر اپنے چھوٹے رفیق کا سفر ختم کردیا۔

TOPPOPULARRECENT