Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کیش لیس سوسائٹی اور ڈیجیٹل انڈیا کا خواب پورا کرنے کیلئے لڑکیوں کی تعلیم ضروری

کیش لیس سوسائٹی اور ڈیجیٹل انڈیا کا خواب پورا کرنے کیلئے لڑکیوں کی تعلیم ضروری

پی جی اینڈ ڈگری کالج حسینی علم میں ڈاکٹر مختار احمد فردین ، جی سی ستپتی ، ڈاکٹر شوبھا کا خطاب

حیدرآباد 15 جنوری (پریس نوٹ) حسینی علم گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن میں نیشنل سرویس ڈے اسکیم کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کے تحت طالبات کو کیاش لیس سوسائٹی کے فائدوں سے واقف کروانے کے لئے بینک آف بروڈہ چارمینار برانچ کے منیجر جی سی ستپتی اور آل انڈیا ماس سوسائٹی فار پیس اینڈ سوشیل ورک کی جانب سے کالج میں ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شوبھا رانی نے کہاکہ نیشنل یوتھ ڈے سوامی ویویکانندا کے نام سے ملک میں ہر سال 12 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ہوتا ہے کہ طلبہ اپنی شخصیت کو پہچانیں اور اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ انھوں نے کہاکہ سوامی وویکانندا ایک عظیم شخصیت تھے اور وہ ڈسپلن پسند تھے۔ انھوں نے کہاکہ سوامی وویکانندا 1863 ء میں پیدا ہوئے اور 1902 ء میں ان کا انتقال ہوا۔ 39 سالہ ان کی مختصر زندگی میں انھوں نے جو کارنامے انجام دیئے سو سال گزر جانے کے بعد بھی قوم ان کو یاد کررہی ہے اور ان کے طرز زندگی اور ڈسپلن کو پسند کررہی ہے اور ان کے نام پر نیشنل یوتھ ڈے منایا جارہا ہے اس لئے ہم کو ان جیسی شخصیت بنتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ کالج کی زندگی طلبہ کے لئے اہم ہوتی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے بینک اکاؤنٹس کتنے قسم کے ہوتے ہیں، سیونگ اکاؤنٹ، ڈپازٹ اکاؤنٹ وغیرہ کی تفصیلات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ طلبہ کو ابھی سے پیسے جمع کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے کیوں کہ یہی عادت مستقبل میں بھی ان کی عملی زندگی میں کام آئے گی۔ اس موقع پرصدر ماس سوسائٹی فار پیس ڈاکٹر مختار احمد فردین نے طالبات سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ میں سے ہی ثانیہ اور سیدہ فلک جیسی ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں نکلیں گی۔ آپ پر بڑی ذمہ داری ہے خوب محنت سے پڑھتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ طالبات کی طرف سے اس موقع پر کیش لیس اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کئے گئے جس کا ماہرین نے جواب دیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کی طرف سے کالج کی پرنسپل شوبھا رانی، پروفیسر جویریہ فاطمہ اور شلپانی رانی کی شال پوشی کی گئی اور ایوارڈ دیا گیا

TOPPOPULARRECENT