Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کیش لیس لین دین کے فروغ میں بینکوں کا کلیدی رول : کے سی آر

کیش لیس لین دین کے فروغ میں بینکوں کا کلیدی رول : کے سی آر

حیدرآباد 13 ڈسمبر (پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرنسی بندی کے پیش نظر تنظیمی صلاحیتوں میں اضافہ کریں کیونکہ کرنسی بندی کی وجہ سے نقد رقم کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ کے سی آر نے آج بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور کہاکہ وہ کیش لیس لین دین کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے بینکوں سے کہاکہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ ریاستی حکومت نے سدی پیٹ اسمبلی حلقے کو کیش لیس لین دین کے سلسلے میں ایک نمونہ بنانے کی غرض سے پائیلٹ پراجکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس پس منظر میں آج مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُنھوں نے سدی پیٹ میں خاطر خواہ سوائپ مشینوں کی سربراہی اور اے ٹی ایم کی تنصیب پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام میں اِس تعلق سے بیداری لائی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT