Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا آگ میں محبت کرنے والا معمر جوڑا فوت

کیلیفورنیا آگ میں محبت کرنے والا معمر جوڑا فوت

ناپا۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا میں لگی جنگل کی آگ نے یوں تو سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے جنگلوں کو خاکستر کردیا لیکن کچھ مکانات بھی آگ کی زد میں آئے جن میں ایک مائیک رپی کا بھی تھا۔ جہاں سوائے ایسی اشیاء جو دھات کی بنی ہوئی تھیں، دوسری کوئی چیز سلامت نہ رہ سکی۔ یہاں تک کہ اس کے 100 سالہ والد اور 98 سالہ والدہ بھی آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اس نے کہا کہ اس کے والد چارلس اور والدہ سارہ میں بے حد محبت تھی اور اسے یقین ہے کہ اس کے والد نے دوسرے کمرے میں موجود اپنی بیوی (میری ماں) کو بچانے کی کوشش ضرور کی ہوگی۔ یہی بات میں اپنی والدہ کے بارے میں کہہ سکتا ہوں تاہم دھویں اور شعلوں میں گھرنے کے بعد یہ معمر جوڑا زندہ نہیں بچ سکا۔ مائیک رپی نے کہا کہ آگ چاہے جتنی بھی بھیانک ہوگی، میرے والد، میری والدہ کو چھوڑ کر ہرگز باہر نہیں آتے۔ مائیک رپی کی عمر بھی 71 سال ہے۔ اس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میرے والد کے مرنے کے بعد والدہ بچ جاتیں لیکن وہ اکیلے خوش نہیں رہ پاتیں اور اس کے برعکس بھی یہی ہوتا۔ شاید قدرت نے ان دونوں کی باہمی رفاقت کو دیکھتے ہوئے دونوں کو ایک ساتھ اپنے پاس بلا لیا۔ دونوں کی شادی کو 75 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT